موجودہ حکومت ڈینگی کے خاتمہ کے لئے موثر عملی اقدامات کررہی ہے‘ ڈائریکٹرماحولیات

پیر 2 نومبر 2015 21:22

بہاولپور ۔ 2 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 نومبر۔2015ء) موجودہ حکومت ڈینگی کے خاتمہ کے لئے موئثر عملی اقدامات کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرماحولیات بہاول پور عامر غوری نے مبارک پور میں ڈینگی مہم دورے کے دوران صحافیوں سے کیا تفصیل کے مطابق انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں ڈائریکٹر ماحولیات عامر رحمانی اور انسپکٹروحید مراد لاشاری نے ڈینگی کے حوالہ سے سول ڈسپنسری خانقاہ شریف ،BHUجمال چنڑ،اور RHCمبارک پور کا دورہ کیا صفائی ستھرائی کے حوالہ سے غیر تسلی بخش ہونے پر سختی سے تنبہہ کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہسپتالوں میں صفائی کا نظام انتہائی ناقص ہے سرنجیں کٹی ہوئی نہ تھیں ۔ انہوں نے ہسپتالوں میں ویسٹیج کے لئے تین رنگ کی بالٹیاں سر خ ،پیلی اور سفید رکھنے کی ہدایت کی اور ان سے ویسٹیج نکال کر زمین میں گڑھا کھود کر اس میں ڈالنے کوکہا ۔اس کے علاوہ مبارک پور میں پرانے ٹائر رکھنے والوں کی دوکانوں کو بھی چیک کیا ان کے ٹائر اٹھوا کر اندر رکھوائے اوران کو ڈھانپ کر رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف FIRدرج کرائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں