ڈی سی او بہاولنگر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ،صفائی کی ناقص حالت ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر دیکھ کر ایم ایس ہسپتال کی سرزنش

پیر 2 نومبر 2015 18:30

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 نومبر۔2015ء)ڈی سی او بہاولنگر سید حیدر اقبال کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ۔صفائی ناقص حالت اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر دیکھ کر ایم ایس ہسپتال کی سخت سرزنش ۔15دن کی مہلت دے کر صفائی اور دیگر کام ٹھیک کرنے کی وارننگ ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈی سی او بہاولنگر سید حیدر اقبال گذشتہ روز ہستپال پہنچ گئے اور وہا ں موجود جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور گندے پانی کے جوہڑ دیکھ کر سخت برہم ہوگئے اور اس موقع پر انہوں نے ایم ایس ہسپتال کی سخت سرزنش کرتے ہوئے انہیں 15دن کی مہلت دی اور کہا کہ اگر پندرہ روز میں صفائی کی حالت درست نہ ہوئی تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر میڈیا نے ڈی سی او کو بتایا کہ ہسپتال کے مریضوں کے لواحقین کے لیے حکومت کی طرف سے لاکھوں روپے کا بنایا گیا مسافر خانہ میں ایم ایس نے ملی بھگت کرکے سٹور بنا رکھا ہے اور لواحقین کو رات بسر کرنے لیے سردی میں کھلے آسمان تلے راتیں گزارنی پڑتی ہیں جبکہ ایم ایس کی ملی بھگت سے ہسپتال میں ناجائز طور پر سرائے بنی ہوئی ہے جہاں مریضوں کے لواحقین سے چارپائی اور بستر کے عوض سینکڑوں روپے روزانہ کی بنیاد پر کمائے جارہے ہیں جس پر ڈی سی او نے سخت برہمی کرتے ہوئے فور ی طور پر ناجائز سرائے بند کرانے کا حکم دیا۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں