پرانی دشمنی ، نوجوان اوراسکی بہن پرتیزاب پھینک دیا گیا، دونوں زخمی حالت میں ڈی ایچ کیواسپتال منتقل

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 19:26

بہاول نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) بہاول نگرتھانہ سٹی اے ڈوثرن کی حدود میں پرانی دشمنی پرمخالفین نے نوجوان اوراسکی بہن پرتیزاب پھینک کر زخمی کردیا ، دونوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا۔تھانہ سٹی اے ڈوثرن پولیس کے مطابق ریلوے کالونی کا رہائشی وقاص اسلم اپنی بہن کے ساتھ موٹرسائیکل پرجارہا تھا کہ انکے مخالفین نے مبینہ طورپر ان دونوں پرتیزاب پھینک کر فرارہوگئے ۔

(جاری ہے)

تیزاب پھینکنے کی وجہ سے وقاص اسلم اوراسکی بہن کو فوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔جہاں پرزخمی وقاص اسلم کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسکی بہن کے کپڑوں پرتو تیزاب گرا ،تاہم وہ خود تیزاب سے زخمی ہونے سے بچ گئی ۔تھانا سٹی اے ڈوثرن پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کر لی گئی اورملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں