بہاول نگر،پرانی دشمنی پرمخالفین نے نوجوان اوراسکی بہن پرتیزاب پھینک دیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 12:09

بہاول نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء)بہاول نگرمیں پرانی دشمنی پرمخالفین نے نوجوان اوراسکی بہن پرتیزاب پھینک دیا، دونوں کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردیا گیا۔تھانا سٹی اے ڈویژن پولیس کے مطابق ریلوے کالونی کا رہائشی وقاص اسلم اپنی بہن کے ساتھ موٹرسائیکل پرجارہا تھا کہ انکے مخالفین نے مبینہ طورپر ان دونوں پرتیزاب پھینک کر فرارہوگئے ۔

(جاری ہے)

تیزاب پھینکنے کی وجہ سے وقاص اسلم اوراسکی بہن کو فوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کیا گیا ہے - جہاں پرزخمی وقاص اسلم کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسکی بہن کے کپڑوں پرتو تیزاب گرا ،تاہم وہ خود تیزاب سے زخمی ہونے سے بچ گئی ۔تھانا سٹی اے ڈوثرن پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کر لی گئی اورملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں