عید الاضحی کے موقع پر بہاولنگر پولیس کے چاک و چوبند اہلکاروں کے فرائض منصبی کی ادائیگی سے دہشتگردی کے ممکنہ حملہ کا خطرہ ٹل گیا

پیر 28 ستمبر 2015 14:18

بہاولنگر۔ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) عید الاضحی کے موقع پر بہاولنگر پولیس کے چاک و چوبند اہلکاروں کے فرائض منصبی کی ادائیگی سے دہشتگردی کے ممکنہ حملہ کا خطرہ ٹل گیا۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈی پی او شارق کمال صدیقی نے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ ،قربانی کی کھالیں جمع کرنے،دفعہ 144 کے نفاذ ، اسلحہ کی نمائش ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کے قانون پرعملدرآمد کو یقینی بنایا۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے بہاولنگر کو دہشتگردوں کی جانب سے ممکنہ طور پر حملے کرنے کی زد میں آنے والے اضلاع میں شامل کیا گیا۔اس ضمن میں محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی بہاولنگر خطرناک زون قرار دیتے ہوئے مختلف ہداف دئیے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی نے اس ضلع کی حفاظت کے لئے ازسر نو سیکورٹی پلان ترتیب دیتے ہوئے فول پروف انتظامات کئے ۔

عیدالاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں نماز عیدکے 340سے زائد مقامات پر پولیس اور سول ڈیفنس کے مجموعی طور پر اڑھائی ہزار جوانوں نے چاک چوبند دستوں کی ماند ڈیوٹی سرانجام دی۔حساس ترین مقامات پر پولیس کی جانب سے خاردار تاریں،عیدگاہوں کے داخلی و خارجی راستوں پر میٹیل ڈکیٹر اور چند ایک مقامات پر واک تھرو گیٹس اور شہر کی مرکزی شاہراؤں پر سی سی ٹی وی کیمرہ سے مانیٹرنگ بھی کی گئی۔

اسی طرح ڈی پی او شارق کمال صدیقی نے ایمرجنسی پولیس 15کو 7منٹ میں ریسپارنس دکھانے کی یقین دہانی لی۔ضلع کے داخلی و خارجی راستوں میں سے پاکپتن ضلع کی حدود سے ہیڈسلیمانکی پل،بھوکاں پتن/ستلج پل،بہاولپور ضلع سے بخشن خان،منڈی یزمان اور روہی سے ملحقہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت سے سخت چیکنگ کا نظام ترتیب دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں