تمام مرکزی و صوبائی حکمران اور بیورو کریٹ چھوٹے گھروں میں منتقل ہوں،ا نکی تنخواہیں ایک مزدور کی تنخواہ کے برابر کی جائیں،اللہ اکبر تحریک کا مطالبہ

سپریم کورٹ میں پیش178ہائی پروفائل مقدمات کا فیصلہ جلد کروا کر لوٹی ہوئی دولت واپس اور مجرموں کی منقولہ و غیر منقولہ جائدادیں ضبط کی جائیں،ڈاکٹر احسان باری

اتوار 13 ستمبر 2015 12:30

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء) قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر میاں احسان باری نے تمام مرکزی و صوبائی حکمرانوں اور بیورو کریٹوں سے کہاہے کہ وہ سبھی چھوٹے گھروں میں منتقل ہو کر سرکاری خزانے پر بوجھ کم کر دیں اور ا نکی تنخواہیں ایک مزدور کی تنخواہ کے برابر کی جائیں، وی آئی پی کلچر ختم کرکے مساوات محمدیﷺ قائم کریں، بیرون ملک ہر قسم کے سرکاری خرچ سے علاج و حج کروانے پر پابندی لگائی جائے، مزدور کی تنخواہ ایک تولہ سونا کے برابر مقرر ہواور سونے کے زیورات پر پابندی عائد کی جائے تاکہ ظاہری شان و شوکت ختم ہوسکے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے178ہائی پروفائل مقدمات کا فیصلہ جلد کروا کر تمام لوٹی ہوئی دولت ملزمان سے واپس لے کر ان کی منقولہ و غیر منقولہ جائدادیں ضبط کریں پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرکے دیہاتی سکولوں کو تمام بنیادی سہولتیں مہیا کی جائیں سرکاری طور پر دیے جانے والے پلاٹوں کا رقبہ پانچ مرلے سے زائد نہیں ہونا چاہیے نیز پانچ مرلہ سے بڑے گھروں پر بمنزلہ بھاری ٹیکس عائد کیے جائیں ڈاکٹر باری نے آخر میں مزید مطالبہ کیا کہ سو نا چاندی تانبا سمیت تمام معدنیات نکال کربین الاقوامی مارکیٹ میں فروختگی کے بعد سامراجی قرضے یکمشت واپس کیے جائیں اللہ اکبر تحریک مقتدر ہوتے ہی فوراًاسلامی ممالک اور مخیر حضرات سے غیر سودی قرض حسنہ حاصل کرکے ملکی مسائل حل کرے گی غیر آباد زرعی اراضی محنت کشوں ،مزارعین اور ہاریوں میں مفت تقسیم کی جائے ہر پاکستانی کومفت علاج ،بجلی ،تعلیم گھریلو گیس صاف پانی ،خوارک اور سیوریج سسٹم مہیا کرنا اسلامی سٹیٹ کی ذمہ داری ہے تاکہ بھوک ،افلاس ،مہنگائی کی وجہ سے خودکشیوں کا عمل مکمل ختم ہو جائے ود ہولڈنگ ٹیکس اور جی ایس ٹی کا خاتمہ کرکے ہر قسم کی آمدنی پر ٹیکس عائد ہو ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں