بہاولنگر میں تیزاب گردی کا دوسرا واقعہ ،3 اوباشوں نے پرانی رنجش پر 2خواتین پر تیزاب ڈال دیا ،مزاحمت پر نوجوان شدید زخمی

جمعرات 10 ستمبر 2015 23:13

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء ) بہاولنگر میں تیزاب گردی کا دوسرا واقعہ ،تین اوباش افراد نے پرانی رنجش کی بناء پر 2خواتین پر تیزاب ڈال دیا ،مزاحمت پر نوجوان کو چھریوں کے پے درپے وار کر کے شدید زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ محلہ فاروق آباد غربی کے رہائشی مبشر منظور کا وسیم وغیر کے ساتھ اغوا کا مقدمہ باز ی تھی جس کی بناء پر گذشتہ رات وسیم طار ق اور آصف وغیر ہ مبشر کے گھر مسلح ہوکر زبردستی گھس آئے اور اور مارپیٹ شروع کردی اسی اثناء میں مبشر کی والدہ اللہ رکھی اور اسکی بیوی فرزانہ بی بی بیچ بچاؤ کرانے آئی تو ملزمان نے اس پر تیزاب ڈال دیا جبکہ مبشر کو مزاحمت کرنے پر چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا شور وغل سن کر اہل علاقہ جمع ہوگئے جس پر ملزمان وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی بھی ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کی اور فوری طور پرملزمان کی گرفتار کرنے کیے احکامات جاری کیے جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد وسیم اور طارق کو گرفتار کرلیا جبکہ تیسرا ملزم تاحال فرار ہوگیا پولیس نے ملزما ن کے خلاف دہشت گردی کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور بقیہ ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بہاولنگر شہر میں تیزاب گردی کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس قبل بھی مدینہ ٹاؤن میں ایک خاتون اور اسکی دوبیٹیوں پر تیزاب ڈال دیا تھا جو تاحال زیر علاج ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں