بہاولنگر، ملزمان 2خواتین پر تیزاب پھینک کر فرار، 1شخص زخمی

با

جمعرات 10 ستمبر 2015 11:58

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء ) بہاولنگر میں رشتے کے تنازعے پر 2خواتین پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ ملزمان نے چھریوں کے وار سے 1شخص کو زخمی بھی کردیا اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق محلہ نظام پورہ میں رشتے کے تنازعے اور مقدمہ بازی کے تنازعے پر 6ملزمان منظور قریشی کے گھر میں گھس گئے اور گھر میں موجود افراد سے لڑائی کی۔تمام متاثرہ افراد کو علاج کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں