موضع منیانوالہ کے قریب صادقیہ نہر میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کھڑی دھان ،کپاس اور چارہ کی فصلیں تباہ ،کئی گھر منہدم ، لوگ نقل مکانی پر مجبور

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 5 ستمبر 2015 22:20

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء ) موضع منیانوالہ کے قریب صادقیہ نہر میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کھڑی دھان ،کپاس اور چارہ کی فصلیں تباہ ،کئی گھر منہدم ، لوگ نقل مکانی پر مجبور ،تفصیلا ت کیمطابق نہر صادقیہ میں اچانک 40 فٹ کا شگاف پڑنے سے ملحقہ زرعی اراضی زیر آب آگئی ،ایک محتاط اندازے کے مطابق اس شگاف سے 4 سے 5 کروڑ روپے کی فصلوں کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ، علاوہ ازیں زیر آب آنے والے علاقوں میں کئی مکانات بھی منہدم ہو گئے اور لوگ وہاں سے نقل مکانی کر کے نہر صادقیہ کے کنارے پر عارضی رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں، متاثرین علاقہ نے اس نقصان کا ذمہ دار ایس سی انہار بہاولنگر اور ایکسین انہار بہاولنگر کو قرار دیا ہے ان کیمطابق مذکوہ آفیسران کے نوٹس میں کئی بار برم کمزور ہونے کی اطلاع لائی گئی لیکن اس طرف کوئی توجہ نہ دی گئی ،جس سے زمینداروں اور کاشتکاروں کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے جس کا ازالہ کیا جانا از حد ضروری ہے ،

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں