بہاولنگر ،خاتون فوڈ انسپکٹرکے چھاپے،ٹوسٹار ریسٹورنٹ کیخلاف مقدمہ ،حسن محمود بیکرز کو 5ہز ار جرمانہ ،پاکستان برگر پوائنٹ سمیت 5بڑے ہوٹل غیر معیاری،مضر صحت ،ناقص کھانوں کی فروخت کے باعث سیل کردیئے
ہوٹلز ایسوسی ایشن کے کارکنوں کا خاتون افسر کی گاڑی پر حملہ ،ڈرائیور گاڑی بھگا لے گیا
جمعہ 28 اگست 2015 16:32
بہاولنگر/ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) خاتون فوڈ انسپکٹرکے دلیرانہ چھاپے،ٹوسٹار ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ ،حسن محمود بیکرز کیخلاف 5ہز ار روپے جرمانہ اور پاکستان برگر پوائنٹ سمیت 5بڑے ہوٹلوں کو غیر معیاری،مضر صحت اور ناقص کھانوں کی فروخت کے باعث سیل کردیا۔ہزاروں روپے مالیت کی غیر میعاری اشیاء خوردونوش کو تلف کردیا۔
ریز ریسٹورنٹ نے سیل سے بچنے کے لئے ہوٹل کو تالے لگا لئے۔ہوٹلز ایسوسی ایشن کے کارکنوں نے خاتون افسر کی گاڑی پر حملہ ،ڈرائیور راشدہ بتول کے حکم پر گاڑی بھگا کر لے گیا۔غیر معروف ہوٹلز ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ گورٹمنٹ کے چٹی دلالوں کے ذریعے خاتون افسرراشدہ بتول پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی تیار کرلی۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کے حکم پرصوبائی دارالحکومت لاہور کی طرح بہاولنگر ضلع میں غیر معیاری،مضہر صحت اور ناقص کھانوں کی فروخت کرنے والے ہوٹل مالکان مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن آپر یشن شروع کردیا۔(جاری ہے)
خاتون فوڈ انسپکٹر کی جانب سے کاروائی کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں شہری اکٹھے ہوئے گئے جبکہ شہریوں کی جانب سے خاتون افسر کی کاروائی مضہر صحت کھانوں کو تلف کروانے پر خیر مقدم کیا ۔شہری حلقوں کی جانب سے مضہر صحت کھانا فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کو بے حد سراہا ہے ۔
شہریوں کی جانب سے فضاء میں زندہ باد شہباز شریف ،ڈی سی او حیدر اقبال اوررا شدہ بتول کے نعرے گونج اٹھے۔حسن محمود بیکرز کو سیل کرنے کے بعد واپس جانے کے دوران ہوٹلز ایسوسی ایشن کے بپھرے ہوئے افراد کی جانب سے راشدہ بتول کی گاڑی پر حملہ کرنے کی کوشش گاڑی بھگانے کی وجہ سے ناکام ہوگئی ۔اس سے قبل تھانہ صدر کے سامنے پاکستان برگر پوائنٹ کے مالک اور اس کے حواریوں کی جانب سے مذاہمت کرنے پر شہریوں نے تھانہ صدر کے سامنے روڈ بلاک کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،ڈی سی او حیدر اقبال اور خاتون افسر راشدہ بتول کے حق میں نعرہ بازی کی ۔سڑک بلاک ہونے کے بعد تھانہ اے ڈویژن پولیس کے حکام نے موقع پر پہنچ کر حالات کنٹرول کرلئے ۔ راشدہ بتول نے صحافیوں سے بات چیت کرتے کہا کہ مذکورہ ہوٹلوں پر صفائی کے ناقص انتظامات اور گٹر کے اوپر کھانے کی تیاری ،باروچی کے اپرن کے بغیر ،نیلے رنگ کے ڈرم میں اشیاء خوردونوش کا ذخیرہ ،غیر معیاری مصالحے استعمال کرنے اور ہیلتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث انہیں اپنی نگرانی میں سیل کروا ہیں۔ ناجائز منافع خور وں سمیت مضہر صحت کھانوں کی فروخت کرنے پر کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ ہم سب کا پاکستان اس وقت صحت مند ہوسکتا ہے جب اس کا ایک ایک شہری صحت مند ہوگا ۔شہریوں کو ناقص کھانا فروخت کرنے تک دوالے مافیا کوفوڈ ایکٹ 1960کے تحت کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی و سرکاری پریشر میں آنے کی بجائے کاروائی جاری رکھوں گی جب تک بہاولنگر ضلع میں ان کی تعیناتی رہے گی ۔بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تھانہ شہر فرید کی حدود میں با اثر زمیندار نے ذاتی رنجش کی بناء اپنی عدالت لگالی، نوجوان کا سر اور بھنوئیں ..
بہاولنگر کے نواحی علاقہ علاقہ منڈی صادق گنج میں 10 سالہ بچی کے اغواء کرکے فروخت کر دیا ہے، والدین کا الزام
حکومت کی ناقص پالیسیوں اور ضلعی انتظامیہ کی مبینہ کرپشن اور سیاسی لوگوں کی مداخلت سے گندم کا کاشتکار ..
تھانہ شہر فرید کی حدود میں با اثر زمیندار نے ذاتی رنجش کی بناء اپنی عدالت لگالی،پانچ افراد پر بہیمانہ ..
بہاولنگر کے نواحی علاقہ علاقہ منڈی صادق گنج میں 10 سالہ بچی کے اغواء کرکے فروخت کر دیا ہے والدین کا الزام
بہاولنگر، ٹریفک حادثات میں 4 سالہ بچی جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
بہاولنگر ضلع میں گندم کی خریداری کےلئے پاسکو کی جانب سے 22 خریداری مراکز نے کام شروع
مریم نواز شریف کی ہدایت پر طلبہ کو آسان اقساط پر 20 ہزار الیکٹرک و پٹرول بائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن ..
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون ہمراہ ڈی پی او نصیب اللہ خاں نے پاسکو گندم کے خریداری مراکز کا دورہ
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
بہاولنگر بستی سائیاں والی کے قریب ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی ،محنت کش نوجوان جاں بحق
محکمہ موسمیات نے مئی کے پہلے ہفتہ میں گرمی کی شدت میں اضافے
بہاولنگر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ