بہاولنگر‘مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام 14اگست پر پرامن موٹر سائیکل ریلی کاانعقاد

ہفتہ 15 اگست 2015 18:54

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام 14اگست پر پرامن موٹر سائیکل ریلی کاانعقاد۔نوجوانوں کا جوش ولولہ پاکستان زندہ باد اور نواز شریف کے حق میں نعرہ بازی۔پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لیں گے ۔پاک فوج نے ملک سے دہشتگری کے خاتمہ کرنے کا عزم کررکھا ہے عبدالوہاب خان لودھی کا ریلی سے خطاب ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مسلم سٹونٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام 14اگست کو ایک پر امن اور شاندار موٹر سائیکل ریلی کااہتمام کی جس میں بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی اس موقع پر ضلعی صدر ایم ایس ایف عبدالوہاب خان لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلمانوں کی بیشمارقربانیوں سے وجود میں آیاہے پاکستان مسلم لیگ نے بنایا تھا اور اسکی حفاظت کی ذمہ داری بھی مسلم لیگ پر ہے انہوں نے اس موقع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاک فوج دہشتگردی سے نبردآزما ہے وہ قابل فخر کارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کا عزم کررکھا ہے اور اس مشن میں پاکستان کی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں