بہاولنگر سمیت صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 15 اگست کو کھل گئے ‘ بچوں کی حاضری کم رہی

ہفتہ 15 اگست 2015 18:54

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) بہاولنگر سمیت صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 15 اگست کو کھل گئے تاہم سکولوں میں طلباء کی حاضری نہ ہونے کے برابر تھی کیونکہ آج 16 اگست بروز اتوار کی عام تعطیل کے باعث بچوں کی بڑی تعداد کل مورخہ 17 اگست بروز سوموار سے ہی سکولوں میں آئیگی تمام تعلیمی اداروں میں صفائی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں تاہم 15 اگست کو عملہ حاضر رہا طلباء نہ آنے کے باعث عملہ بھی خوش گپیاں لگا کر گھروں کو روانہ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں