پنجاب حکومت نے جعلی ادویات کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب ڈرگز ایکٹ 1976؁ء میں ترمیم کردی

جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں کی سزاء بڑھا کر 10 سال اور جرمانہ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے جرمانہ کرنیکی منظوری دیدی

ہفتہ 15 اگست 2015 18:54

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) پنجاب حکومت نے جعلی ادویات کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب ڈرگز ایکٹ 1976؁ء میں ترمیم کرتے ہوئے جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں کی سزاء 5 سال سے بڑھا کر 10 سال اور 1 لاکھ روپے جرمانہ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے جرمانہ کرنیکی منظوری دیدی ہے جعلی ادویات کیساتھ ساتھ میڈیکل سٹورز پر ڈرگز ایکٹ کے تحت سہولیات فراہم نہ کرنے ‘ غیر معیاری ‘ زائد المعیاد ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف بھی کاروائی کی جائیگی محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے پنجاب ڈرگز ایکٹ 1976؁ء میں ترمیم کے بعد کل بروز سوموار سے بہاولنگر سمیت صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں