ورلڈ ہیلتھ آرگنائز یشن کی گرانٹس محکمہ صحت بہاولنگر کے حکام ہاتھ صاف کر نے لگے

منگل 11 اگست 2015 13:35

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء)ورلڈ ہیلتھ آرگنائز یشن کی گرانٹس محکمہ صحت بہاولنگر کے حکام ہاتھ صاف کر نے لگے- ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری پر اجیکٹس میں بوگس رپورٹس اور ناقص حکمت عملی کے تحفظات بارے اظہار کھل کر سامنے آگیا بہاولنگر کی دو تحصیلوں کے ویکسینٹر اور ایل ایچ ویز کے ساتھ مشترکہ مینتنگ میں نمائندہ پی ای او ڈاکٹر نیازنے ڈبلیو ایچ او کی طرف سے فراہم کردہ وسائل کے برابر خدمات کی ادئیگی پر زور دیا ویکسینیشن کا عمل صرف کاغذی فائلوں میں بھر پور زور شور سے جاری ہے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نیاز نے جناح ہال میں محکمہ صحت بہاولنگر کی دوتحصیلوں میں سے ہارون آباد،فورٹ عباس کے ویکسینٹر اور لیڈی ہیلتھ ورکر ز کے ساتھ مشرکہ مینتنگ کی صدرات کے دوران خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے بالخصوص محکمہ صحت بہاولنگرکو خاطر فنڈز اور سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ویکسینشن کا عملی شفاف بنیادوں پر پورا نہیں کیا جا رہا دبلیو ایچ او کے قر یبی ذرائع نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کو مختلف زرائع سے ملنے والی رپوٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ ویکسینشن کے متعلق بوگس رپوٹس مرتب کی جاتی ہے جن میں قابل افسوس امر یہ ہے کہ ای ڈی او اور ڈی ایچ او کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے بوگس رپوٹس سے تصدیق بارے کلیرنس سر ٹیفکٹ دئے جاتے رہے ہیں ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ویکسنیشن کے عمل کو شفاف بنیادوں پر جانچنے کے لئے ڈی سی او بہاولنگر کو مفصل رپوٹ بھجوائی جائے گی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں