بہاولنگر،ہارون آباد‘مختلف واقعات میں تین عورتوں سمیت پانچ افراد زخمی ایک نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

پیر 10 اگست 2015 12:29

بہاولنگر،ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) مختلف واقعات میں تین عورتوں سمیت پانچ افراد زخمی ایک نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا دو نوجوانوں کی حالت غیر ہے تفصیل کے مطا بق ہارون آباد روڈ چشتیاں کے قر یب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد انور ،یوسف،خدیجہ بی بی،حاجران بی بی،اور عائشہ زخمی ہو گئی جن کو طبی امداد کے لئے قر یبی ہسپتال داخل کروادیا گیا زخمی ہو نے والے عورت اور آدمی بغداد کالونی کے رہنے والے ہیں خودکشی کے مختلف واقعات میں پولیس کے مطا بق چک نمبر 23گجیانی میں نوجوان عرفان نے بیوی کے اپنے ماں باپ کے گھر وہاڈی چک نمبر 24میں چلے جانے سے دلبرداستہ ہوکر زہر یلی گولیا ں کھا لی اور ایک واقع میں بھٹہ کالونی کے گلزار حبیب نے گھر یلو حلات سے اور ایک نوجوان عمران بھی گھریلو حلات سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا لی جس سے عمران زندگی کی بازی ہار گیا گلزار حبیب ،اور عرفان کو زیادہ حالات خراب ہو نے کی وجہ سے بہاولپور ریفر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں