بہاولنگراور گردونواح میں وقفے وقفے سے شدید بارش کا سلسلہ جاری

نشیبی علاقے زیر آب،شہری پریشان۔چھتیں اور دیواریں گرنے سے متعد افرادد زخمی

اتوار 2 اگست 2015 13:36

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) بہاولنگراور گردونواح میں گذشتہ دوروز سے وقفے وقفے سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ۔ نشیبی علاقے زیر آب،شہری پریشان۔چھتیں اور دیواریں گرنے سے متعد افرادد زخمی۔کپاس سمیت گوارہ ،مونگی اور چارے کی لا کھوں ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ وبر باد ہو گئی ۔کاشتکار حضرات شدید پر یشانی کے عالم میں اپنے کھیتوں سے پانی نکالنے میں مصروف رہیں تادم تحریر بارش کا سلسلہ پورے زور شور سے جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ پانچ روز سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث بہاولنگراور گردونواح کے نشیبی علاقے زیرآب ہوکر ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پانی گھروں کے اندر داخل ہو گیا جبکہ ضلع کے دیگر علاقہ جات میں بھی دیواریں گرنے کے باعث متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ محکمہ زراعت کے زرائع کے مطابق بارش کے با عث کپاس کی لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ وبرباد ہو گئی ہے اورگوارہ ،مو نگی اور سبز چارے کی فصل تباہ وبر باد ہو چکی ہے ۔

جبکہ گنے اور دھان کی فصل ٹھیک حالت میں کھڑی ہے ۔واضح رہے کہ ضلع بھر میں تقر یبا سات لاکھ 30ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی فصل موجود تھی جو کہ اب تقر یبا 70فیصدتک بری طر ح متاثر ہو چکی ہے جبکہ محکمہ زراعت کے ماہرین کے مطابق اگر مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو اس علاقے میں قحط سالی پیدا ہو جائے گئی ۔اور آنے والے دنوں میں جانوروں کے سبزے چارے کی بھی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں