پولیس اور حساس اداروں کاسرچ آپریشن، گھر گھر تلاشی کے دوران6مشتبہ غیر ملکی گرفتار

ہفتہ 25 جولائی 2015 22:32

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) حساس اداروں اور پولیس کا تھانہ کھچی والاکے چک نمبر 170 7/Rمیں مشترکہ سرچ آپریشن گھر گھر تلاشی کے دوران6مشتبہ غیر ملکی افغان افراد گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے تھانہ کھچی والا کے چک نمبر 170 7/Rمیں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث جرائم پیشہ خطرناک ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کے دوران غیر ملکی 6مشتبہ افراد جن کے پاس قومی شناختی کارڈ بھی موجود نہیں تھے کو حراست میں لے لیا گیا۔

گرفتار ہونے والوں میں رمضان خان ، بابر خان، عمران خان، عبدالکریم ، سیف اﷲ خان ، اور عباس خان شامل ہیں۔گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے تھانہ کھچی والا منتقل کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں