سیلاب سے متاثرہ اپنے ہم وطنوں کی ہرممکن مددکریں گے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اولین ترجیح ہوگی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 25 جولائی 2015 20:20

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء ) سیلاب سے متاثرہ اپنے ہم وطنوں کی ہرممکن مددکریں گے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اولین ترجیح ہوگی۔ملک طالب حسین سینئرنائب صدرپاکستان سنٹرکویت۔ملک طالب حسین نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث پاکستان کے مختلف صوبوں جن میں گلگت بلتستان،سندھ اورجنوبی پنجاب میں سیلاب نے املاک کو زبردست نقصان پہنچایا ہے ۔

جنوبی پنجاب میں سینکڑوں بستیاں ڈوب چکی ہیں جبکہ لاکھوں ایکڑزرعی اراضی بھی تباہ ہوگئی ہے جبکہ سندھ کے اکثراضلاع کو بھی سیلاب کی تباہ کاریوں کاسامناہے علاوہ ازیں گلگت بلتستان میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے ۔ملک طالب حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی صوبائی اورمرکزی حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد اورعلاقوں کی بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کویت سنٹرحکومت کے ساتھ ملکر اپنے ہم وطنوں کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی ۔سیلاب زدگان کواس وقت ٹینٹ،کھانے پینے کی اشیاء،ادویات اوردیگرضروری اشیاء کی فراہمی کی فوری ضرورت ہے جس کے لیے حکومت فوری بندوبست کررہی ہے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے پاکستان بنایا ہے تو اب اس کے تحفظ،بقاء اورسلامتی کے لیے بھی پاکستان مسلم لیگ ن اپنابھرپورکردارکرے گی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں