ملک کی بیس کروڑ غیورعوام جان چکی ہے کہ بھٹو خاندان ہی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کا اصل وارث ہے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 25 جولائی 2015 20:20

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء ) ملک کی بیس کروڑ غیورعوام جان چکی ہے کہ بھٹو خاندان ہی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کا اصل وارث ہے،مداریوں کا کھیل تماشہ اپنے انجام کو پہنچ چکا حقیقی قیادت محترمہ غنوی بھٹو اور فاطمہ بھٹو کی صورت میدان میں اورمایوس کارکنوں کو متحرک کرتے ہوئے مفادپرست ٹولے کا گھیراؤ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ابراراعظم نے عید کے موقع پر کارکنان سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی عہدیداران اور سینئر صحافی بھی موجودتھے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیات انتخابات سند ھ کے ہوں یا پنجاب کے پورے ملک میں بھرپورحصہ لیا جائے گاسرمایہ داروں اور جاگیردادوں کی بجائے حقیقی کارکنوں کو ٹکٹ دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

مفادپرست ٹولے کو اسکے انجام تک پہنچتے ہوئے نہ صرف پیپلزپارٹی کو مداریوں سے نجات دلوائیں گے بلکہ بھٹو مشن کی تکمیل کو ممکن بنائیں گے انہوں نے کہا کہ بھٹو نے غریب کوروٹی ،کپڑامکان دیا اور پیپلزپارٹی پر شب خون مارنے والے ابن الوقت مداری ٹولہ نے غریب عوام کے منہ سے آخری نوالہ تک چھینے کی کوشش کی اب عوام ان بہرویپوں کے جھانسے میں آنے والے نہیں بھٹو کا خون راہگاں نہیں جائے گا میرمرتضٰے بھٹو کی جان نشین فاطمہ بھٹو کی قیادت میں ناصرف غریبوں کی پارٹی کو لٹیروں سے نجات دلائیں گے بلکہ بھٹو مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے گیڈربھیکیاں لگانے والے بھاگ کیوں گئے دامن بے داغ ہوتا اور بھٹو مشن کے اصل وارث ہوتے تو ڈٹ کا مقابلہ کرتے اصل کارکنان دل برداشتہ ہوکر خاموش ہیں اور مفادپرست پارٹی کے مامے بن چکے ہیں ناراض کارکنان سے محترمہ غنوی بھٹو ملاقات کرتے ہوئے انہوں میدان عمل میں لائیں گے اور پھر ملک کے کونے کونے سے بھٹو بھٹو کا نعرہ گونجے گا عوامی رابط مہم کا آغازہوچکا ہے پنجاب میں بھٹو کے چاہنے والوں کی کمی نہیں پارٹی کو ہماری توقعات سے بڑھکر پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں