بہاولنگر، سرچ آپریشن ،گھر گھر تلاشی،6مشتبہ غیر ملکی افغان باشندے گرفتار

ہفتہ 25 جولائی 2015 19:14

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) حساس اداروں اور پولیس کا تھانہ کھچی والاکے چک نمبر 170 7/Rمیں مشترکہ سرچ آپریشن گھر گھر تلاشی کے دوران6مشتبہ غیر ملکی افغانی گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے تھانہ کھچی والا کے چک نمبر 170 7/Rمیں دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث جرائم پیشہ خطرناک ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی تلاشی کے عمل کے دوران 6مشتبہ افراد جو مشا ہبت حلیے سے غیر ملکی افغان معلوم ہونے والے 6مشتبہ افراد جن کے پاس قومی شناختی کارڈ بھی موجود نہیں تھے کو حراست میں لے لیا گیاگرفتار ہونے والے مشتبہ افراد نے اپنے نام رمضان خان ، بابر خان، عمران خان، عبدالکریم ، سیف اللہ خان ، اور عباس خان بتایاگرفتار افراد کو تفتیش کے لئے تھانہ کھچی والا منتقل کر دیاہے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں