بہاولنگر سمیت پنجاب بھر میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے سر کاری سکولوں کی عمارتوں کو شد ید نقصان کا خدشہ

جمعرات 23 جولائی 2015 13:13

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء)بہاولنگر سمیت پنجاب بھر میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے سر کاری سکولوں کی عمارتوں کو شد ید نقصان کا خدشہ ۔عمارتوں کے ساتھ اور چھتوں پر پانی جمع ہوجانے کے باعث ڈینگیکے پھیلنے اور عمارتیں گرنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں تفصیلات کے مطابق تعطیلا ت کے باعث سکولوں میں عملہ چھٹیوں پر ہیں ۔

(جاری ہے)

جسکی وجہ سے سکولوں کے گراؤنڈز اورچھتوں سمیت عمارتوں کے قر یب پانی کھڑا ہونے کے باعث ڈینگی پھیلنے کے ساتھ ساتھ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ اس ضمن میں صوبائی وزیر تعلیم نے بھی تمام سر کاری سکولوں کے سر براہان کو ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ وہ اپنے پنے سکولوں کی عمارتوں کا فوری جائزہ لیں اور نکاسی آب کا انتظام تر جیحی بنیادوں پر کریں اور متاثرہ عمارتوں کی رپورٹ فی الفور ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹرز کے سر براہان کو جمع کروائیں ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں