عوام کو اشیا خوردونوش سستے داموں فراہمی کیلئے ضلع بہاولنگر میں 9 سستے رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں، ڈی سی او سید حیدر اقبال

پیر 22 جون 2015 18:59

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء ) ضلع بہاولنگر میں 9 سستے رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں جن میں تین بہاولنگر، دو چشتیاں، ایک ہارون آباد، ایک فورٹ عباس، اور دو منچن آباد میں قائم کئے گئے ہیں یہ بات ڈی سی او سید حیدر اقبال نے بتائی ہے ان بازاروں میں گوشت اور پولٹری سمیت ، چینی ، یوٹلیٹی سٹور، آٹے اور مارکیٹ کمیٹی کے سٹالز سمیت مجموعی طور پر 58سٹالز قائم کئے گئے ہیں جب کے سو فئیر پرائس شاپس بھی لگائی گئی ہیں رمضان بازاروں کا ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر خضر افضال چوہدری کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ریونیو سٹاف کی بھی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں تاکہ صارفین کو کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہ آئے ضلع بہاولنگر میں مخیر حضرات کے تعاون سے رمضان دستر خوان بھی قائم کئے گئے ہیں جن سے سینکٹروں روزہ دار مستفید ہورہے ہیں ان سستے بازاروں میں ابتدائی طبی امداد کے مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں تربیت یافتہ عملہ ہر وقت موجود ہوتا ہے ان بازاروں میں قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم بھی ڈی سی او آفس میں قائم کیا گیا ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو قیمتوں کی چیکنگ کی ہدایت بھی سختی سے کی گئی ہے سستے رمضان بازاروں میں صفائی کے اقدامات کے لئے ٹی ایم ایز کو خصوصی طور پر پابند کیا گیا ہے جبکہ ٹریفک کے بہتر انتظام کے لئے پولیس کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں ڈی سی او نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں 44 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ، پرائس کنترول میکانزم کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور ہر تحصیل میں رمضان بازار کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ سپیشل چیکنگ اور چھاپوں کے ذریعے قیمتوں کی نگرانی کریں گی اور ان بازاروں میں اشیاء خورد و نوش کی دستیابی و فراہمی کو یقینی بنائیں گی ان کمیٹیوں میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر، لیبر و فوڈ انسپکٹر، ویٹرنری ڈاکٹر، تحصیل میونسپل آفیسر اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی شامل ہیں یہ کمیٹیاں ڈی سی او کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس پیش کرنے کی پابند ہونگی

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں