بہاول نگروین اور ٹریلر تصادم میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی،2کی حالت تشویشناک

پیر 8 جون 2015 12:05

بہاول نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء ) بہاول نگر کے علاقے ہارون آباد میں وین اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے5 افراد جاں بحق اور10زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 2 افراد کی حالت تشوناک ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس کے مطابق بہاول نگر کے علاقے ہارون آباد کے نواحی گاوٴں 845 آر کے قریب مسافر وین چیچہ وطنی سے ہارون آباد جارہی تھی کہ سامنے سے آتی ہوئے ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور10 زخمی ہوگئے ہیں۔

جاں بحق افراد میں ایک بچہ اور2 خواتین بھی شامل ہیں، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،۔امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 2 افراد کی حالت نشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں