وزارت داخلہ نے 36 کالعدم تنظیموں کی مانیٹرنگ کے نام بدل کر کام کرنیوالی تنظیموں کی فہرستیں از سر نو مرتب کرنا شروع کردیں

منگل 12 مئی 2015 19:19

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء ) وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 36 مذہبی کالعدم تنظیموں کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے نام بدل کر کام کرنیوالی تنظیموں کی فہرستیں از سر نو مرتب کرنا شروع کردی ہیں ذمہ دار ذرائع کے مطابق مختلف کالعدم تنظیمیں نام بدل کر ملک میں کام کررہی ہیں جن کے بارے میں محکمہ داخلہ نے ان تنظیموں کی از سر نو فہرستیں تیار کرنا شروع کردی ہیں نئے نام سے کام کرنیوالی تنظیموں کے نام بھی فہرستوں میں ڈالے جارہے ہیں تاکہ انہیں روکنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں