پنجاب حکومت نے بہاولنگر جیل میں سکیورٹی کے انتظامات کو سخت بنانے کیلئے جیمر لگانے کی منظوری دیدی

منگل 12 مئی 2015 19:19

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء ) بہاولنگر جیل میں سکیورٹی کے انتظامات کو سخت بنانے کیلئے جیمر لگانے کی منظوری دیدی گئی ہے جیل ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے بہاولنگرسمیت صوبہ بھر کی 32 جیلوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی فنڈز جاری کرنے کیلئے وزارت خزانہ کو ہدایات جاری کردی ہیں ذرائع کے کہنا ہے کہ اسی سلسلہ میں بہاولنگر سمیت صوبہ بھر کی تمام جیلوں میں جیمرز لگانے کے علاوہ دیگر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں