بہاولنگر‘ محکمہ ایجوکیشن اور محکمہ ہیلتھ نے عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دیدی

اتوار 3 مئی 2015 15:24

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ ایجوکیشن اور محکمہ ہیلتھ نے عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دیکر لوکل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینا شروع کردی ہیں جو دونوں محکموں کو نہ صرف مانیٹر کرینگی بلکہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تجاویز اور اقدامات اٹھائینگی اس سلسلہ میں صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں محکمہ تعلیم اور صحت کی مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جن کے انچارج متعلقہ ضلع کے ڈی سی اوز ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں