فورٹ عباس‘مبینہ پولیس مقابلہ، اشتہاری سمیت دو ڈاکو ہلاک

جمعرات 26 فروری 2015 13:08

فورٹ عباس(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) بہاول نگر کی تحصیل فورٹ عباس میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک اشتہاری سمیت دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق فورٹ عباس کے علاقے 303 والی پلی میں ڈاکو ناکہ لگا کر مسافروں سے لوٹ مار کررہے تھے۔

(جاری ہے)

گشت پر مامور پولیس وہاں پہنچی تو ڈاکووں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری ڈاکو نادر عرف نادری بلوچ اور اس کا ساتھی مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو نادر عرف نادری بلوچ قتل اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں