بہاولنگر، چوری کی نان سٹاپ وار داتیں،نامعلوم گینگ رات کے وقت مختلف دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان لے اڑا

جمعہ 9 جنوری 2015 17:41

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء)بہاولنگر میں چوری کی نان سٹاپ وار داتیں ۔نامعلوم گینگ رات کے وقت مختلف دوکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان لے اڑا۔تاجررہنما شیخ فضل الہی کی طرف سے ڈی پی او کو نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں رات کے شدید دھند میں چوروں نے نان سٹاپ وارداتیں کرکے تاجروں کی نیندیں اڑا دیں ۔

آئے روز کسی نہ کسی دوکان یا گھر میں چوری کی واردات معمول بن گئی ہے گذشتہ رات بھی وحید ارشد چوک میں نامعلوم چور پرائیویٹ اکیڈمی سے نامعلوم چور دو کمیپوٹر اورنقدی لے اڑے جبکہ سرکاری یوٹیلٹی سٹو ر کے تالے بھی توڑ ے لیکن سٹور میں اند ر کی طرف سے دوسرے تالے لگے ہونے کی وجہ سے چوری نہ ہوسکی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تاجر رہنما شیخ فضل الہی نے ڈی پی او بہاولنگر منتظرمہدی کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ شہر میں آئے روز موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں ہور ہی ہیں جس سے شہری شدید پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری اور دوکانوں میں چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے گشت کے نظام کو موثر بنایاجائے اور موٹرسائیکل سکواڈ کو متحرک کیا جائے اور ان کی نگرانی کی بھی کی جائے شنید ہے کہ مذکورہ سکواڈ والے کسی نامعلوم مقام پر جاکر سردی سے بچنے کے لیے بیٹھ جاتے ہیں اورچائے نوش فرماتے ہیں ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں