انڈین سیکیورٹی فورسز نے غلطی سے بارڈر پار کرنیوالے بہاولنگر کے رہائشی کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا،

ایک سال سے بھارتی جیل میں قید بیٹے کی رہائی کیلئے باپ کی وزیراعظم، وزارت داخلہ سے مدد کی اپیل

جمعرات 1 جنوری 2015 16:37

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) بہاولنگر کے رہائشی نوجوان پاک بھارت بارڈر غلطی سے پار کرنے پرانڈین سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا ۔ ایک سال سے ہندوستانی جیل میں بند ،غریب باپ کی وزیر اعظم اور وزارت داخلہ سے مدد کی اپیل ۔بہاولنگر کے نواحی گاؤں چک نمبر430 سکس آر کا غریب محنت کش منظور احمد جوئیہ کا جواں سالہ بیٹا محمد صفدر جو کہ دماغی بیماری میں مبتلا تھا ۔

ایک سال قبل بارڈر دیکھنے گیا وہاں پر انڈین سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار کئے جانے کے متعدد ماہ بعد اس کے بارے اسکے والد منظور احمدکو معلوم ہوا کہ اسکا بیٹا بھارتی جیل میں قید ہے ۔منظور احمد نے میڈیا کو بتایا کہ میرا بیٹا نہ تو سمگلر ہے اور نہ ہی دہشت گرد بلکہ نویں جماعت تک پڑھا ہوا ہے جس کو اکثر اوقات دورہ نما بیماری تھی اس دن بھی دورہ جیسی صورت حال ہو گئی جس کے باعث اس کو پکڑ لیا گیا اس کی والدہ اور گھر والوں کی حالت بھی خراب ہو رہی ہے ۔

اس کی ماں تو ذہنی مریض بن چکی ہے ۔جو کہ با ر بار باہر کی طرف دوڑتی ہے ۔ اس نے وزیر اعظم ، صدر پاکستان ، وزیر داخلہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مدد کا مطالبہ کیا ہے اس کے بے گناہ بیٹے کو قید سے آزاد کروا کر پاکستان واپس بھیجا جائے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں