2014ء میں پاکستان اور عوام نے بہت کچھ کھوایا، اعجاز الحق،

امید ہے نیا سال دہشت گردی کے خاتمے کا سال ثابت ہوگا، سربراہ ضیاء لیگ

جمعرات 1 جنوری 2015 16:35

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) سر براہ مسلم لیگ ضیاء ایم این اے اعجاز الحق نے کہا ہے کہ 2014ء میں پاکستان اور پاکستانی عوام نے بہت کچھ کھویا ہے ۔2014ء میں صرف اند ھیرا ہی اند ھیرا پایا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے اعجاز الحق نے اپنے حلقہ انتخابات این اے 191 کے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

2015ء بھی ہمارے لئے مشکل سال ہو سکتا ہے لیکن امید قوی ہے کہ یہ سال دہشت گردی کے خاتمے کا سال ثابت ہو گا ۔

2014ء دھرنے اور سیاسی عدم استحکام کا سال بھی رہا ہے لیکن 2015ء کو تمام سیاستدانوں کو امن کا سال منا نا چاہئے اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر تمام پارٹی راہنماؤں جماعتوں اور سیاستدانوں کو ملک وقوم کی بہتری کا سوچنا اور عمل کر نا چاہئے تاکہ ملک وقوم کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں