ڈی سی او بہاولنگر محمد خضر افضال چودھری نے عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا
جمعہ 26 دسمبر 2014 16:32
منچن آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء )ڈی سی او بہاولنگر محمد خضر افضال چوہدری نے ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈی سی او بہاولنگر نے کیمسٹ ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر کے عہدیداروں اور نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عطائیت انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے اور ان پڑھ اور جاہل لوگ میڈیکل کے پروفیشن کو عطائیت کے ذریعے ناصرف بدنام کرتے ہیں بلکہ خطرناک بیماریوں کے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ انسانی زندگیوں کے لیے خطرات کا بھی باعث ہیں۔
انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ دیہی علاقوں میں بالخصوص عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن کر کے قانون کے مطابق سخت ترین کاروائی عمل میں لائیں اور ان کے سٹورز کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے۔(جاری ہے)
تاکہ لوگوں کو عطائی ڈاکٹروں سے نجات مل سکے۔ ڈی سی او نے مزید کہا کہ ان پڑھ فزیشن نیم حکیم خطرہ جان ہے اور دانتوں کے امراض کے علاوہ ہیپاٹائیٹس، جگر کے دیگر امراض اور غیر معیاری انجیکشنز سے خون کی بیماریاں پھیلا رہے ہیں اور ان کا سد باب عوام کا اولین مفاد ہے۔
دریں اثناء ڈی سی ا خضر افضال چوہدری نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ اور بالخصوص بیکریوں پر غیر معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے منافی بیکری ائٹمز کی تیاری کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں تمام غیر معیاری بیکریوں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے اور اچانک چھاپے مار کر غیر معیاری سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بہاولنگر میں محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی ، 2 ریچھ برآمد
بہاولنگر سمیت ملک بھر میں پختہ قبروں کی تعمیر کے باعث مردے دفنانے کیلئے جگہ کم پڑتی جارہی ہے ،حاجی طاہر ..
بہاولنگر شہر میں گردونواح سے بھیکاریوں کی یلغار نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے
محکمہ وائلڈ لائف نے کھیل تماشا دیکھانے والے قلندر کو دھرلیا دو ریچھ برآمد کرکے چڑیا گھر بہاولنگر منتقل ..
بہاولنگر، شہر کے نجی پٹرول پمپ فائرنگ کا واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ،دوسرا شدید زخمی
بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس میں اندرون شہر میں واقع احباب پٹرول پمپ پر فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ ..
عدم برداشت نے ایک اور گھر کا چراغ گل کر دیا
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے نائنتھ کلاس امتحانات میں سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے گورنمنٹ کینال ..
ضلع پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
کے نجی پٹرول پمپ فائرنگ کا واقعہ
سیکرٹری ہیلتھ کابہاولنگر میڈیکل کالج کے زیر تعمیر پراجیکٹ کا دورہ کیا اور میڈیکل کالج پر ابتک کی پیش ..
بہاولنگر میں خاوند اور سسرالیوں نے خاتون کو تشدد سے جاں بحق کردیا
بہاولنگر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا