بہاولنگر کے تاجرکو ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے سے محروم کر کے گولیاں مار دی

اتوار 14 دسمبر 2014 13:37

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 14دسمبر 2014ء) بہاولنگر کے تاجرکو ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے سے محروم کر کے گولیاں مار دی ۔ شدید زخمی تاجر کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی ہارون آباد کا نوجوان آڑھتی محمد عرفان کپاس خریداری کے لئے ہارون آباد سے اوچ شریف کے لئے روانہ ہوا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر احمد پور شرقیہ کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انکی گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا اور گاڑی نہ رکنے پر پیچھے سے فائرنگ کرکے گاڑی کا ٹائر برسٹ کردیا ۔

مسلح ڈاکوؤں نے تاجر آڑھتی محمد عرفان سے 30لاکھ روپے نقدی اور حفاظت کے لئے رکھی گئی گن چھین کر فرار ہوگئے ۔جاتے ہوئے مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے محمد عرفان اور اسکے ڈرائیور محمد یونس کو شدید زخمی کردیا ۔دونوں زخمیوں کو فوری طور پر وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کردیا جہاں پر محمد عرفان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں