بہاولنگرمیں وائلڈ لائف پارک سے تین قیمتی کالے ہرن چوری کرلئے گئے

جمعرات 20 نومبر 2014 17:19

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء)بہاولنگرمیں وائلڈ لائف پارک سے تین قیمتی کالے ہرن چوری کرلئے گئے،پولیس نے نامعلوم افرادکے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے،بہاولنگر میں منچن آبادروڈ پرمحکمہ جنگلا ت کی طرف سے 20ایکڑ اراضی پروائلڈ لائف پارک قائم ہے حکام کے مطابق گذشتہ رات اس پارک سے تین قیمتی مادہ ہرن چوری کرلئے گئے ہیں،،صبح چوری کا علم ہونے پر فوری طورپر پولیس کو طلب کیاگیا اورنامعلوم افرادکے خلاف ایف آئی آردرج کرادی گئی، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں