واپڈاملازمین کانجکاری کے خلاف احتجاج حکومت مخالف نعرے بازی

بدھ 19 نومبر 2014 15:58

ہارون آباد/بہاولنگر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) واپڈاملازمین کا نجکاری کے خلاف احتجاج،حکومت مخالف نعرے بازی اور دھرنا،دفاترمیں تالہ بندمکمل ہڑتال۔

(جاری ہے)

واپڈاکمپلیکس بہاولنگر میں ملازمین نے واپڈانجکاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے بازی کی ملازمین نے دھرنا دیتے ہوئے ایس ای آفس ،ایکسین آفس،ایس ڈی او آفس اورریونیوآفس کے تمام دفاترکو تالے لگاکربندکردیا احتجاجی دھرناسے خطاب کرتے ہوئے مزدوررہنماؤں ڈویثرنل چیئرمین راؤ دلاورحسین ،سب ڈویثرنل چیئرمین عبدالصمدجوئیہ ، جاوید خان،وائس چیئرمین منیراحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈاکی نجکاری ہزاروں محنت کشوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے جس سے مہنگی بجلی تو کجابجلی کا حصول ہی خواب بن کررہے جائے گا۔

حکومت کی غلط پالیسیاں ملک کو اندھیروں کی طرف دھکیل رہی ہیں۔کالاباغ ڈیم کی تعمیرکو ممکن بنایا جائے ۔نان ٹیکنیکل سی اوزلگائے جانے سے بہتری کی بجائے تباہی ہوگی۔واپڈاملازمین نجکاری کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اپنی جانیں دیکر بھی واپڈاادارے کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں