بہاولنگر ‘ ٹیوب ویل کے بجلی کی بلوں کی عدم ادائیگی پر پولیس نے دھاوا بول کر 70 افراد کو گرفتارکرلیا

منگل 18 نومبر 2014 13:26

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس میں ٹیوب ویل کے بجلی کی بلوں کی عدم ادائیگی پر پولیس نے دھاوا بول کر 70 افراد کو گرفتارکرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فورٹ عباس کے علاقے مروٹ میں ٹیوب ویل کے بلوں کی عدم ادائیگی پر پولیس مروٹ کے نواحی گاوٴں چک 341 پر چڑھ دوڑی۔

(جاری ہے)

پولیس نے دیہاتیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی پولیس نے دیہاتیوں کی گاڑیوں کو بھی ڈنڈے مارکر تباہ کردیا گیا اور کپاس کو آگ لگادی۔

پولیس نے اس دوران ستر افراد کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ وہاں موجود خواتین کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ گرفتاریوں کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں