بہاولپور، انٹر سٹی اور شہر میں چلنے والی بسوں اور منی بسوں کا کرایہ مبلغ 1.06روپیہ سے کم کر کے 0.98روپیہ فی کلومیٹر فی سواری کا نوٹیفکیشن

بدھ 5 نومبر 2014 18:45

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء)حالیہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باعث ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے یکم نومبر سے انٹر سٹی اور شہر میں چلنے والی بسوں اور منی بسوں کا کرایہ مبلغ 1.06روپیہ سے کم کر کے 0.98روپیہ فی کلومیٹر فی سواری بروئے نوٹیفکیشن نمبر SO(TR-1)26/2000(5)کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بہاول پور محمد تنویر جھنڈیر نے وارننگ دی ہے کہ ٹرانسپورٹرز حکومت پنجاب ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی مقرر کردہ نئی شرح کے مطابق کرایہ وصول کریں۔

عدم تعمیل کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مقرر کردہ شرح سے زیادہ کرایہ ہرگز نہ دیں اور زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف ٹیلی فون نمبر 062-9250282پر مطلع کریں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں