سانحہ واہگہ بارڈر میں بھارت ،اسرائیل اور امریکہ کی ایجنسیاں ملوث ہیں جو وطن عزیز کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں،محمد اعجاز الحق
پیر 3 نومبر 2014 16:21
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء ) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ سانحہ واہگہ بارڈر میں بھارت ،اسرائیل اور امریکہ کی ایجنسیاں ملوث ہیں جو وطن عزیز کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں ۔اس واقعہ کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ طاہر القادری کو تو دھر نوں سے سبق حاصل ہوگیا ہے کہ تبدیلی یا انقلاب صرف پارلیمنٹ ہی سے آسکتا ہے دھرنوں سے تبدیلی نہیں آتی۔
طاہر القادری جو 33سال میں نہ سیکھ سکھے وہ دھر نوں میں ایک ماہ میں سیکھ گئے ۔عمران خان آئینی مطالبات پر اکتفا کر لیتے تو یہ انکی بڑی فتح تھی اور آج وہ خالی کنٹینر پر کھڑے نہ ہوتے اور اب آدھا دھرنا بھی جلد ختم ہونے کو ہے ۔اب میں تمام مسلم لیگوں کے اتحاد کا حامی نہ ہوں ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے اپنے معتمد خاص ایم پی اے چوہدری غلام مر تضی ٰ کے ہمراہ اپنے حلقہ انتخاب این اے 191 ہارون آباد میں ایک پر ہجوم پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ واہگہ بارڈر ایک افسوس ناک واقعہ ہے جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
اس واقعہ میں بھارت ،اسرائیل اور امریکہ ملوث ہے جو وطن عزیز کو مستحکم دیکھنا نہیں چاہتے ۔آدھا دھرنا ختم ہوگیا ہے باقی آدھا بھی ختم ہوجائیگا ۔اگر عمران خان آئینی مطالبات پر اکتفا کر لیتے تو یہ انکی بڑی فتح تھی اب خالی کنٹینر پر کھڑے ہوتے ہیں انہیں چاہیے کہ پارلیمنٹ کے اندر جو الیکٹرول ریفارم کمیٹی بنائی گئی ہے پی ٹی آئی اس کا حصہ بنے انہیں اب اپنی ضد کو چھوڑ دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے حکومت کو بھی سبق سیکھنا ہوگا طاہر القادری کو تو سبق حاصل ہوگیا ہے کہ تبدیلی یا انقلاب صرف پارلیمنٹ ہی سے آسکتا ہے دھرنوں سے تبدیلی نہیں آتی اور نہ ہی معاملات حل ہوتے ہیں ۔اس دفعہ جمہوریت کو بچانے اور اس کے استحکام کے لئے پارلیمنٹ نے بہت مثبت کردار ادا کیا ہے ۔تمام مصلحتوں سے بالا تر ہوکر ہم نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام مسلم لیگوں کو میں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کا حامی تھا لیکن اب نہیں ہوں مسلم لیگ ن کے کے اندر اختلافات بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ن لیگ ک کا معاملہ ہیں میں ان کے اندرونی معمالات میں مداخلت نہیں کرتا ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم برادری ازم سے ہٹ کر حلقہ کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔وزارت میری ترجیح نہ ہے اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت کرنا میرا مشن ہے ۔اپنے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے گیس کے باقی ماندہ کاموں کے لئے مزید فنڈز حاصل کرکے انہیں بھی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔نہری پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے صادقیہ اور ہاکڑہ نہروں کے پشتے مضبوط کرنے کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز منظور ہوچکے ہیں اور بہت جلد اس پر بھی کام شروع ہوجائیگا ۔سٹی پیکیج کیلئے52کروڈ میں سے دس کروڑ کے فنڈز مہیا ہوچکے ہیں مزید ترقیاتی کاموں کیلئے بھی جلد از جلد فنڈز حاصل کریں گے۔بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بہاولنگر، ٹریفک حادثات میں 4 سالہ بچی جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
بہاولنگر ضلع میں گندم کی خریداری کےلئے پاسکو کی جانب سے 22 خریداری مراکز نے کام شروع
مریم نواز شریف کی ہدایت پر طلبہ کو آسان اقساط پر 20 ہزار الیکٹرک و پٹرول بائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن ..
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون ہمراہ ڈی پی او نصیب اللہ خاں نے پاسکو گندم کے خریداری مراکز کا دورہ
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
بہاولنگر بستی سائیاں والی کے قریب ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی ،محنت کش نوجوان جاں بحق
محکمہ موسمیات نے مئی کے پہلے ہفتہ میں گرمی کی شدت میں اضافے
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
قاسم روڈ یوٹیلٹی سٹور نے ضلع بہاولنگر میں اول پوزیشن حاصل کی ہے
رمضان میں سب سے زیادہ سیل کرنے والے یوٹیلٹی سٹوروں میں ضلع بہاولنگر کی پہلی پوزیشن
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
محکمہ موسمیات نے مئی کے پہلے ہفتہ میں گرمی کی شدت میں اضافے کی نوید سنادی
بہاولنگر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت