بہاولنگر‘ محرم الحرام کے دوران غیر رجسٹرڈ مجالس اور جلوسوں پر بہاولنگر سمیت صوبہ بھرمیں پابندی عائد

پیر 20 اکتوبر 2014 15:25

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 20اکتوبر 2014ء) دہشت گردی اورسیکورٹی خدشات حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران غیر رجسٹرڈ مجالس اور جلوسوں پر بہاولنگر سمیت صوبہ بھرمیں پابندی عائد کر دی ۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں دہشت گردی اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر محرم الحرام کے دوران غیر جسٹرڈ مجالس اور ماتمی جلوسوں پر پابندی عائد کر دی ہے اس ضمن میں محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر کے آر پی اوز،کمشنرز ،ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو نوٹفیکشن جاری کر دیا ہے اور نوٹیفیکشن میں اس بات کو بھی ضروری قرار دیا ہے کہ صرف ایسے علماء کرام اور ذاکرین جن کے پاس حکومت کی جانب سے جاری کردہ لائسنس ہو،وہی مجالس میں خطاب کر سکتے ہیں تاہم نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مواد بیان نہیں کر ینگے جسکا انہیں محکمہ داخلہ میں سر ٹیفیکٹ جمع کروانا ہو گا ۔

نو ٹیفیکشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران لاؤڈ سپیکر کے استعمال ،نفرت انگیز مواد پر مبنی پوسٹرز اور وال چکنگ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں