ٹی ایم اے بہاولنگر شہریوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے میں ناکام

ٹی ایم اے کے اہلکار ہرماہ لاکھوں روپے تیل کے نام پر اپنی جیبوں میں بھرنے لگے

اتوار 28 ستمبر 2014 16:36

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 28ستمبر 2014ء) ٹی ایم اے بہاولنگر شہریوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے میں ناکام ۔شہری پینے کے پانی کو ترسنے لگے ۔ٹی ایم اے کے اہلکار ہرماہ لاکھوں روپے تیل کے نام پر اپنی جیبوں میں بھرنے لگے۔افسران نے اپنے خرچے پورا کرنے کے لیے ٹی ایم اے کو ایک پلمبر کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے بہاولنگر شہریوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور لوڈ شیڈنگ کا جواز بنا کر واٹر سپلائی کے نظام کو تباہ وبرباد کردیا دوسری طرف تیل کے نام پر بوگس بلوں کے ذریعے ہر ماہ لاکھوں روپے اہلکار جیبوں میں ڈال رہے ہیں پینے کے پانی کے انتظار کے لیے لوگ ساری ساری جاگ کرگزارتے ہیں جس کی وجہ سے شہری ذہنی مریض بن کررہ گئے ہیں شعبہ واٹر سپلائی میں مرمت کے نام پر ٹی ایم اے بہاولنگر میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور افسران نے اپنے گھروں کے خرچہ پورا کرنے کے لیے ٹی ایم اے کانظام کو ایک پلمبر کو  ٹھیکہ  پر دے دیا ہے جو بوگس بلوں کے ذریعے ٹی ایم اے کے وسائل کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے مذکورہ پلمبر نے جعلی کنکشنوں کی لوٹ سیل لگا رکھی ہے اور 15پندرہ ہزار روپے کے عوض جبکہ برف کے کارخانوں کو چالیس چالیس ہزار روپے کے عوض ڈائریکٹ اور ناجائز کنکشن لگائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے پانی چوری ہوجاتا ہے اور شہریوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ پلمبر ٹی ایم اے کے اعلی افسر کے گھر کا خرچہ اور بیگم کا خرچہ اٹھاتا ہے جس کے عوض اس کے خلاف ہزار بار احتجاج کے کوئی نوٹس نہیں لیا جاسکتا ڈی سی او بہاولنگر سے عو امی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹی ایم اے کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کے لیے اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں