ضلع بہاولنگر کی تین ڈویژنز میں پنچائیت کے الیکشن کا انعقاد

اتوار 28 ستمبر 2014 16:33

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 28ستمبر 2014ء) سینئر الیکشن آفیسر پیڈا بہاولنگر محمد صفدر یار جنگ نے کہا ہے کہ ضلع بہاولنگر کی تین ڈویژنوں صادقیہ ہاکڑا اور فورڈواہ کے موگہ جات اور کھال پنچائیت کے الیکشن منعقد کیے جارہے ہیں جن کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کیا جاچکا ہے ۔

(جاری ہے)

اور اس الیکشن شیڈول کے مطابق الیکشن کا عمل جاری ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نظام سستا اور موثر ترین نظام ہے اور اس طریقہ سے نہ صرف ٹیل کے کاشتکاروں کو پانی پہچایا جاسکتاہے بلکہ آبیانہ کی وصولی بھی بہتر طریقہ سے کی جاسکتی ہے اس نظام سے مقامی زمینداروں کو زبردست فائدہ حاصل ہوگا اس نظام کے تحت مقامی زمینداروں کو ہی نہروں کے نظام میں شامل کیا جائے گا اور تمام انتظاما ت انکے سپر د کیے جائیں گے تاکہ متعلق زمیندار ہی کاشتکاروں کے نہری پانی کے مسائل حل کرسکے محمد صفدر یار جنگ نے مزید کہا بہاولنگر کی تین ڈویژن کے الیکشن انتہائی شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں گے اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے الیکشن کا عمل میرٹ پر ہوگا اور کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ یہ الیکشن مرحلہ وار منعقد ہونگے اور مقامی زمینداروں کواپنے نمائندوں کیاانتخاب کے لیے موقع فراہم کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں