فورٹ عباس‘ ڈکیتی کے بعد فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کا پیچھا کرتی پولیس پارٹی پر فائرنگ

جمعرات 13 فروری 2014 13:18

فورٹ عباس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) کریانہ کی دوکان پر لاکھوں کی ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا پیچھا کرتی پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ ، ملزمان کی فائرنگ سے ڈاکو کا ایک بھائی ہلاک‘دوسرا زخمی‘ ملزمان فرار‘مقدمہ درج کر لیاگیا ۔

(جاری ہے)

صدیق شفیق کریانہ سٹور پر سرشام ہی ڈکیتی کی واردات کے بعد پولیس پارٹی ان کے پیچھا تھی کہ چک نمبر166 سیون آر میں ماسٹر صفدر کے گھر پولیس پارٹی نے ملزمان کی تلاش میں دروازہ پر دستک دی اند ر سے ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ڈاکو کا ایک بھائی محمد حمزہ جو کہ نویں کلاس کا طالب علم تھا موقع پر جاں بحق دوسرا بھائی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ۔

پولیس تھانہ کچھی والا نے اکمل کاٹھیا ، احمد رضاء ولد ماسٹر صفدر ، محمد اقبال ، نادر سکنہ احمد پور شرقیہ کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں