پنجاب کے دوسرے حصوں کی طرح بہاولنگر ضلع اور گردونواح میں سردی کی لہر بڑھ گئی

پیر 23 دسمبر 2013 16:41

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23دسمبر 2013ء) پنجاب کے دوسرے حصوں کی طرح بہاولنگر ضلع اور گردونواح میں سردی کی لہر بڑھ گئی ۔سردی کے باعث معمولات زندگی متاثرجبکہ گندم کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہونا شرو ع ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر شہر اور دیہی علاقے سردی کی لپیٹ میں رہے جس کے باعث نظام معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ۔

(جاری ہے)

عوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔

جبکہ زرعی ماہر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلانٹ پروٹیکشن بہاولنگر ارشاد احمد تبسم نے میڈیا بر یفینگ میں بتایا کہ دھند کے باعث گندم کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔کیونکہ ٹمپر یچر زیادہ ہونے کی وجہ سے گندم کی فصل پر منفی اثرات مر تب ہو رہے تھے تاہم اب موسم کی تبد یلی کے باعث گندم کی فصل پر انتہائی خوشگوار اثرات مرتب ہو نا شروع ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں