بہاولنگر ،غیرت کے نام پر دو حقیقی بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاگیا

منگل 26 نومبر 2013 19:29

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر۔2013ء) بہاولنگر کے نواحی گاؤں میں غیرت کے نام پر دو حقیقی بھائیوں کو فائرنگ کر کے ان کے ہی تین رشتوں داروں نے قتل کر دیا ۔علاقہ میں خوف وہراس ۔تھانہ فورٹ عباس میں مقدمہ درج۔ قاتل فرار ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 213/9.R کے رہائشی محمد یار بلوچ کے دو بیٹے جعفراورباقر اپنے مویشی فروخت کر نے کے لئے شہباز والا بکر منڈی ڈالہ پر جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

کہ راستے میں222/9Rکے قر یب بر لب سڑک گھات لگائے رفیق عرف مٹھو ولد محمد شرفیف بلوچ سکنہ 334/H.R،مقبول احمد ولد حنیف بلوچ سکنہ 336/H.R اوروائر بخش ولد اللہ دتہ بلوچ سکنہ 328/H.Rنے فائر نگ کر کے دونوں بھائیوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا ۔قتل کی وجہ عناد محمد یار بلوچ کا بیٹا محمد طارق رفیق کی بہن کوگھر سے بھاگا کر لے گیا تھا واضح رہے کہ قاتل اور مقتول آپس میں قر یبی عزیز بھی ہے جبکہ قتل ہونے والا محمد جعفر قاتل محمد رفیق کا بہنوئی بھی تھا ۔پولیس تھانہ فورٹ عباس ضلع بہاولنگرنے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف 302ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں