بہاولنگر ، نہر فور آر میں 100فٹ چوڈا شگاف سینکڑوں ایکڑ پر تیار کھڑی فصل کپاس ،نئی کاشت کی گئی گندم کی فصل تباہ ، کاشتکاروں کا شدید احتجاج ، نہر کا نظام محکمہ نہر کے حوالے کرنے کا مطالبہ

بدھ 20 نومبر 2013 20:14

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2013ء) بہاولنگر کی نہر فور آر میں 100فٹ چوڈا شگاف سینکڑوں ایکڑ پر تیار کھڑی فصل کپاس اور نئی کاشت کی گئی گندم کی فصل تباہ وبرباد ہوگئیں ۔کاشتکاروں کو ناقابل تلا فی نقصان کا خدشہ ، کاشتکاروں کا شدید احتجاج ،نہر کا نظام محکمہ نہر کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق نہر فور کو موگہ نمبر 31کے قر یب اچانک 100فٹ چوڈا شگاف پڑ گیاجسکی وجہ سے کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کا مالی خسارہ ہو گیا شگاف کی وجہ سے سینکروں ایکڑ کپاس کی تیار فصل اور گندم کی کاشت کی گئی نئی فصل زیر آب آکر تباہ وبرباد ہو گئی ہے موقع پر موجود زمیندار وں محمد رشید ،وکیل ،مقصود ،اشرف علی ،محمد علی،جمیل سکھیرا،نعیم سکھیرا ،ملک لیاقت اعوان،احمد علی ودیگر نے کہا کہ اس نہر کوسیاست کی نذر کر دیا گیا جب پانی کی ضرورت ہوتی ہے تو پانی ملتا نہیں اور جب پانی کی ضرورت نہ ہو تو نہر اوور فلو ہو کر ٹوٹ جاتی ہے نہر کو بی کلاس میں کر کے بھی زمینداروں کا گلا کاٹا گیا ہے نہری تنظیم ایف او کے بیلدار گھروں سے باہر ہی نہیں نکلتے گھر بیھٹے تنخواہیں وصول کرتے ہیں جبکہ سرکاری صرف دو بیلدار ہے وہ اتنی بڑی نہر کو کیسے واچ کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نہر میں شگاف پڑنے کی تمام تر ذمہ داری نہری تنظیم ایف او کی غفلت ہے ۔اور اب بھی ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت یہ شگاف بند کیا ہے جبکہ ایس ڈی او رانا عباس بہاولپور اور اوور سئیر ملک محمد صادق بہاولنگر عدالت میں پیشی کے لئے گئے ہوئے ہیں یہاں پر صرف سرکاری دو بیلدار پہنچے ہیں جبکہ نہری تنظیم کا کوئی بھی بیلدار نہ آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ نہری نظام ہمیں قدرت کی طرف سے ایک انمول تحفہ میل گیا ہے تو حکومت اسکی خود ذمہ داری نبھائے ان لوگوں کے سپرد نہ کرے جنکی بانٹ بندر سے بھی بری ھے ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نہری تنظیمیں ختم کر کے نہروں کا نظام واپس محکمہ نہر کو ہی دیا جائے ۔ تاکہ غریب اور بے کس لوگ اپنی بے بسی پرآنسو نہیں بلکہ اپنا حق وصول کریں انہوں نے مزید کہا کہ چونسٹھ سال گذرنے کے باوجود ہمیں آجتک جھوٹی تسلیوں کے سوا کچھ نہ مل سکا۔ جبکہ نہر کے اوور سئیر ملک محمد صادق نے ۔۔۔۔۔۔ کو بتا یا کہ ہمارے پاس سرکاری صرف دو بیلدار ہے انہیں اتنی بڑی نہر کی رکھوالی کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے تاہم نہر میں شگاف صرف اس لئے پرا کہ رات کے وقت زمیندار حضرات موگئے بند کر دیتے ہیں اور نہر اوور فلو ہو کر ٹوٹ گئی ہے نہر کے پشتے انتہائی کمزور ہے جسکی بدولت یہ واقعہ رونماء ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں