بہاولنگر ، منچن آباد میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے سے 8افراد زخمی

منگل 18 جون 2013 22:34

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18جون۔ 2013ء) منچن آباد میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے سے 8افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس ذرائع کے مطابق بہاولنگر کے علاقے منچن آبادمیں ایک گھر میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے سے 8افراد زخمی ہوئے ۔ دھماکے میں بچے بھی شدید زخمی ہوئے ۔ بچوں سمیت تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ پولیس نے آتش بازی کے سامان کے متعلق مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں