مسلم لیگ(ضیاء)کے سربراہ محمد اعجازالحق نے ضلع بہاولنگر کے اپنے ساتھیوں سے مشاورت ،مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا فیصلہ ،حتمی اعلان آئندہ چند روز میں متوقع

منگل 23 اکتوبر 2012 21:56

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23اکتوبر۔ 2012ء)مسلم لیگ(ضیاء)کے سربراہ محمد اعجازالحق نے ضلع بہاولنگر کے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ،حتمی اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف ،میاں شہباز شریف اور محمد اعجاز الحق کے درمیان رابطے جاری ہیں محمد اعجاز الحق نظریاتی مسلم لیگی شخصیات اور مسلم لیگی دھڑوں کے درمیان اتحاد کے لیے سرگرم رہے ہیں ،پیر پگاڑا اور دیگر معتبر شخصیات اور مسلم لیگی دھڑوں کے درمیان اتحاد کے لیے سرگرم رہے ہیں ۔

پیر پگاڑا اور دیگر معتبر مسلم لیگی دھڑوں کے درمیان اتحاد کے لیے اعجاز الحق کی کاوشوں کو سراہا تھا اور انہیں کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعجاز الحق نے اپنے قریبی رفقاء سابق تحصیل ناظم ہارون آباد حاجی محمد یسین ،اور سابق ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی سمیت مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بارے میں تفصیلات و مراحل طے ہونے کے بعد ہارون آبادمیں میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی آمد کا بھی امکان ہے اور اس موقع پر اعجاز الحق کے قریبی رفقاء حاجی محمد یسین سابق تحصیل ناظم ہارون آباد اور سابق ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی اور دیگر سیاسی رفقاء ہارون آباد میں ان کے تاریخی استقبال اور اپنی روایات کے مطابق تاریخ ساز جلسہ کا انعقاد بھی کریں گے ۔

اعجا ز الحق کی مسلم لیگ (ن) میں متوقع شمولیت کے فیصلے سے حلقہ کی سیاست کا رخ یکسر بدل جائے گا ۔جبکہ اس سلسلہ میں اعجاز الحق نے مقامی سنئیر صحافی علی اکبر علی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہ ہے کہ ہماری میاں بردران سے متعدد بار ملاقاتیں اسی حوالہ سے ہو چکی ہے تاہم مسلم لیگ ن سے اتحاد بھی ہو سکتا ہے لیکن ابھی تک باضابط طور پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان نہ کیا ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں