بہاولنگر، کینٹ کے علاقے میں دھماکا، ایک جاں بحق

جمعرات 6 مئی 2010 11:21

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔06مئی 2010ء) کینٹ کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہو سکا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق دھماکا کینٹ کی شرقی دیوار کے ساتھ ہوا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں