فورٹ عباس، رسم حناء پر فائرنگ سے منع کرنے پرمشتعل افراد کی فائرنگ،دولہا کے عزیز پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد جاں بحق

جمعہ 13 نومبر 2009 14:01

فورٹ عباس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 نومبر ۔2009ء) رسم حناء پر فائرنگ سے منع کرنے پرمشتعل افراد نے فائرنگ کر کے دولہا کے عزیز پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد جاں بحق ،دو زخمی ایک کی حالت نازک ۔مقدمہ درج زخمیوں کو ہسپتال سے داخل کرا دیا گیا ۔تفصیلات نواحی گاؤں 278 ایچ آر میں محمدوارث ولد محمد شریف کی شادی کی رسم حناء پر دوستوں کو مدعو کیا ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں خوش بخت عرف رانا بابر علی اڈہ انچارج فورٹ عباس اور اس کا گن مین صابر حسین بھی شامل تھا کہ صابر حسین نے خوشی میں فائرنگ شروع کی جس کو پولیس کانسٹیبل وارث علی نے منع کیا اس نے گن سٹیج پر رکھ دی مگر دوبارہ پھر اٹھا کر فائرنگ کرنے لگا جس پر اس کو مذکرہ بالا نے دوبارہ روکا جس پر وہ اور اس رانا بابر مشتعل ہوگیا کہ تم کون ہوتے ہو ہمیں فائرنگ سے منع کرنے والے اور سیدھی فائرنگ شروع کردی جس سے سٹیج کے قریب ڈھول بجانے والا میر عالم انوار حسین ولد محمد حسین ،اور پولیس کانسٹیبل وارث علی گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے ،فائرنگ سے خان احمد اور آصف علی بھی زخمی ہوئے ان میں خان احمد کی حالت نازک ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں