سپریم کورٹ کا مولانا عبد العزیز کی ضمانت منظور کرنا احسن اقدام ہے ،اعجاز الحق

جمعرات 16 اپریل 2009 19:10

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل ۔2009ء) سابق وفاقی وزیر وسینئر مر کزی نائب صدر مسلم لیگ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کا مولانا عبد العزیز کی ضمانت منظور کرنا احسن اقدام ہے ۔ہماری حکومت نے مولانا عبد العزیز کو گرفتار کر کے غلطی کی تھی اب مولانا عبد العزیز کو چاہئے کہ علماء کرام کے ساتھ ملکر ملک وقوم کے لئے اہم کردار اداء کریں ۔ان خیالات کا اظہارسابق وفاقی وزیراعجاز الحق نے بہاولنگرمیں سنئیر صحافی علی اکبر علی کی قیادت میں ملنے والے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اعجاز الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت چند روز کی مہمان ہے عوام نے مستقبل کا فیصلہ مسلم لیگ کا کر دیا ہے بہت جلد مسلم لیگوں کا اتحاد ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے مولا نا عبد العزیز کو گرفتار کر کے غلطی کی تھی جس کو میں تسلیم کرتا ہوں لیکن ان کی ضمانت پر آج میں خوش ہوں اور مولانا عبد العزیز مبارکباد کے مستحق ہے ۔

(جاری ہے)

اب مولانا عبد العزیز کو ملکی حالات کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے جب کہ ملک میں دہشت گردی ،لاقانونیت اور متعدد بحرانوں کا سامنا ہے دیگر علماء کرام کے ساتھ ملکر ملک وقوم کے لئے اہم کردار اداء کر نا چاہئے تاکہ ملک کو استحکام کی جانب لایا جا سکیں جبکہ سابق وفاقی وزیرو مرکزی سنئیرنائب صدر مسلم لیگ ق اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت چند روز کی مہمان ہے ۔

مستقبل مسلم لیگ کا ہو گا قوم بہت جلد مسلم لیگ کے اتحاد کی پیش رفت بارے خوش خبری سنے گئی ۔انہوں نے کہا کہ زرداری ملک کو کسی کارپوریشن کی طرح چلا رہے ہیں زرداری کے مشیر ہی زرداری کے زوال کا سبب بن چکے ہیں اور انہیں مشیروں نے زرداری کو پنجاب کے تخت کے خواب دکھائے تھے لیکن عوام نے ان مشیروں کے خلاف فیصلہ سنا دیا ۔ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے کہا کہ زرداری نے آج تک بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو بے نقاب نہ کر کے اپنے بچوں کو انصاف نہ دیاا ب وہ عوام کو کیا انصاف دے گا۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کے فیصلوں کو دیکھتے ہوئے اب جیاے بھی حقیقت پسند ہو چکے ہیں آئندہ الیکشن میں اگر پیپلز پارٹی علاقائی جماعت کے طور پر بھی ابھر کر سامنے آجائے تو یہ قدرت کا ان پر انعام ہو گا لیکن آنے والے وقت کا فیصلہ عوام نے مسلم لیگ کے حق میں کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں جتنا کام حلقہ این اے 191ہوا اسکی کوئی مشال آج تک نہ ملتی ہے اور نہ ہی ملے گئی میرا جینا اور مرنا آج بھی اسی حلقہ کی عوام کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہے گا

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں