پیپلز پارٹی کی حکومت چند روز کی مہمان ہے، اعجاز الحق

پیر 13 اپریل 2009 20:57

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل ۔2009ء) سابق وفاقی وزیرو مرکزی سینئرنائب صدر مسلم لیگ ق اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت چند روز کی مہمان ہے ۔مستقبل مسلم لیگ کا ہو گا قوم بہت جلد مسلم لیگ کے اتحاد کی پیش رفت بارے خوش خبری سنے گئی۔ق لیگ میں قیادت کے فقدان کی باتیں کرنے والے احساس کمتری کا شکار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے ہارون آباد میں سابق ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ کے چھوٹے بھائی کی شادی کے موقع پر صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ زرداری ملک کو کسی کارپوریشن کی طرح چلا رہے ہیں زرداری کے مشیر ہی زرداری کے زوال کا سبب بن چکے ہیں اور انہیں مشیروں نے زرداری کو پنجاب کے تخت کے خواب دکھائے تھے لیکن عوام نے ان مشیروں کے خلاف فیصلہ سنا دیا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے کہا کہ زرداری نے آج تک بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو بے نقاب نہ کر کے اپنے بچوں کو انصاف نہ دیاا ب وہ عوام کو کیا انصاف دے گا۔پیپلز پارٹی کی قیادت کے فیصلوں کو دیکھتے ہوئے اب جیاے بھی حقیقت پسند ہو چکے ہیں آئندہ الیکشن میں اگر پیپلز پارٹی علاقائی جماعت کے طور پر بھی ابھر کر سامنے آجائے تو یہ قدرت کا ان پر انعام ہو گا لیکن آنے والے وقت کا فیصلہ عوام نے مسلم لیگ کے حق میں کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں